وزیراعظم کل سعودی عرب کے دورے پر، سعودی ولی عہد سے ملاقات متوقع

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف عمرہ ادا کریں گے اور مسجد نبویﷺ میں حاضری دیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف چھ سے آٹھ اپریل تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہو گا۔ مزید کہا کہ وزیراعظم کے ہمراہ وزرائے خارجہ، دفاع، خزانہ، اطلاعات اور اقتصادی امور بھی سعودی عرب جائیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمرہ ادا کریں گے اور بعد ازاں مسجد نبویﷺ میں حاضری دیں گے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جن کی جڑیں مذہبی اور ثقافتی وابستگی پر ہیں۔ ’دونوں ممالک کی قیادت برادرانہ تعلقات کو آگے بڑھانے اور اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند بنانے کے لیے پرعزم ہے۔‘

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں