ناروے نے پاکستان کا نام نیشنل تھریٹ اسیسمنٹ لسٹ سے نکال دیا

لسٹ میں پاکستان کا نام ہونے کی وجہ سے پاکستانی طلبا اور ریسرچرز کو کافی مشکلات پیش آ رہی تھیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کامیاب سفارتکاری کے بعد ناروے نے پاکستان کو نیشنل تھریٹ اسیسمنٹ کی لسٹ سے نکال دیا۔ پاکستان کو کامیاب سفارت کاری کا ایک اور ثمر مل گیا۔ ناروے نے پاکستان کو اپنی نیشنل تھریٹ اسیسمنٹ کی لسٹ سے نکال دیا ہے۔

یہ اعلان ناروے کی پولیس سکیورٹی سروس کی تازہ ترین رپورٹ میں کیا گیا۔ رپورٹ ناروے کی مقامی انٹیلی جنس اور سکیورٹی سروس نے جاری کی ہے۔

گذشتہ کئی سالوں سے پاکستان اور کچھ دیگر ممالک کو اس لسٹ میں شامل کیا جا رہا تھا، اس لسٹ میں پاکستان کا نام ہونے کی وجہ سے پاکستانی طلبا اور ریسرچرز کو کافی مشکلات پیش آ رہی تھیں۔

لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان مخالف منفی پروپیگنڈا بھی کیا گیا۔ لیکن حکومت کی کامیاب سفارت کاری کے بعد اب پاکستان کا نام تھریٹ اسیسمینٹ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔

ناروے حکام کے اس اقدام سے پاکستان کا تشخص بہتر ہو گا اور طلبا ناورے میں اعلی تعلیم کے مواقع سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں