مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل کی پاکستان آمد، فیصل مسجد میں نماز عید پڑھائیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ورلڈ مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی 7 اپریل سے 16 اپریل تک اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

اس دورے کا مقصد بین المذاہب مکالمے اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل اور کونسل آف مسلم اسکالرز کے چیئرمین کی حیثیت سے ڈاکٹر العیسی طویل عرصے سے اسلام کے بارے میں زیادہ جامع اور روادار تفہیم کو فروغ دینے میں پیش پیش رہے ہیں۔

اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران ڈاکٹر العیسی اسلام آباد میں واقع دنیا کی سب سے بڑی مساجد میں سے ایک فیصل مسجد میں عید الفطر کی نماز کی امامت کریں گے۔

اس کے علاوہ وہ پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلے سیرت النبی ؐمیوزیم کا بھی افتتاح کریں گے جس کا مقصد پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زندگی اور تعلیمات کو واضح کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لانا ہے۔

ڈاکٹر العیسی کے دورے کے پروگرام میں پاکستانی حکومت کی اہم شخصیات سے اعلی سطح کی ملاقاتیں بھی شامل ہیں، جو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط سفارتی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں