اسلام آباد میں سیرت النبیﷺ میوزیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

تقریب میں رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ خصوصی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سیرت نبوی کے بارے میں آگاہی اور نسل نو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کے فروغ کے لیے تعمیر ہونے والے سیرت میوزیم کے سنگ بنیاد کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

سنیچر کو اسلام آباد میں ہونے والی اس تقریب میں رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ خصوصی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی اور وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ میوزیم کا سنگ بنیاد رکھا۔

سیرت میوزیم میں پیغمبر اسلام کی حیاتِ پاک کے مختلف مراحل اور سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں کا مشاہدہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کیا جا سکے گا۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’وزیراعظم شہباز شریف سیرت میوزیم کے سنگ بنیاد کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

عرب نیوز کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ مدینہ میں بنائے گئے سیرت النبی میوزیم کی طرز پر اسلام آباد میں بھی سیرت میوزیم کا افتتاح کیا۔ اس سے قبل سینیگال اور مراکش میں بھی ایسے میوزیم بنائے جا چکے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف تقریب میں کم سِن (10 برس کی عمر سے کم) اور ایسے حفاظ جو قرآنِ حکیم کے حفظ کے ساتھ ساتھ اس کی ترتیب اور آیات کے حوالوں پر مکمل مہارت رکھتے ہیں، کو انعامات سے نوازا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں