سعودی وزیر خارجہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد کا 15 سے 16 اپریل تک دورہ پاکستان

وزارت خارجہ پاکستان کے مطابق اس دورے کا مقصد باہمی تعاون کو فروغ دینے اور باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری کو مثبت ترغیب دینا ہے۔

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی سعودی وفد 15 سے 16 اپریل 2024 تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق سعودی وفد میں وزیر پانی و زراعت انجینیئر عبدالرحمن عبد المحسن الفضلی، وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر ابراہیم الخریف، نائب وزیر برائے سرمایہ کاری بدر البدر، سعودی خصوصی کمیٹی کے سربراہ محمد مزید التویجری ، وزارت توانائی اور سعودی فنڈ برائے تعمیر وترقی کے سینیئرعہدیدار شامل ہیں۔

یہ دورہ بنیادی طور پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ولی عہد اور سعودی وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان مکہ المکرمہ میں ہونے والی حالیہ ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب میں دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے ہونے والی مفاہمت کو تیز کرنے کے سلسلہ میں ہوگا۔

سعودی وفد کی صدر، وزیراعظم، وزیر خارجہ اور ہم منصب وزرا، چیف آف آرمی سٹاف (سی او اے ایس ) ، ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ اس دورے کا مقصد دو طرفہ تعاون کو بڑھانے اور باہمی طور پر سود مند اقتصادی شراکت داری کو مثبت طور پر متحرک کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں