سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں مملکت کے اعلیٰ اختیاراتی وفد کی آرمی چیف سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کی قیادت میں سعودی عرب کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے منگل کے روز پاک فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

اس موقع پر سعودی وفد میں شامل وزیر پانی و زراعت انجینیئر عبدالرحمن عبد المحسن الفضلی، وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر ابراہیم الخریف، نائب وزیر برائے سرمایہ کاری بدر البدر، سعودی خصوصی کمیٹی کے سربراہ محمد مزید التویجری، وزارت توانائی اور سعودی فنڈ برائے تعمیر و ترقی کے سینیئر عہدیدار بھی موجود تھے۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی قیادت میں اعلی اختیاراتی وزارتی وفد کی پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے ملاقات
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی قیادت میں اعلی اختیاراتی وزارتی وفد کی پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے ملاقات

ملاقات میں متعدد شعبوں میں مضبوط تعاون کے تعلقات کو مستحکم بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس کے علاوہ دونوں برادر ممالک کے درمیان سکیورٹی اور سٹریٹجک تعاون کو اس طرح بڑھانے پر بات چیت کی گئی جس سے بین الاقوامی سلامتی اور امن میں مدد ملے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں