پاکستانی وزیر خزانہ اور سعودی ترقیاتی فنڈ کا سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ محم داورنگزیب کی واشنگٹن میں ملاقاتوں میں گفتگو: پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، پاکستان سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کرے گا، محصولات اور پرائمری بیلنس کے معاملات پر صوبوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز واشنگٹن ڈی سی میں عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے موسم بہار کے سالانہ اجلاس کے موقع پر مختلف ملاقاتوں میں کیا۔

وزیر خزانہ نے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلطان عبدالرحمن المرشد سے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے انہیں اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب اور اس ہفتے پاکستان آنے والے سعودی وفد کے بارے میں بریفنگ دی۔

وزیر خزانہ نے سعودی ڈولپمنٹ فنڈ کے تحت جاری منصوبوں کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات میں کراچی سے چمن تک این 25 شاہراہ کی تعمیر اور دیامیر بھاشا ڈیم فنڈنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ پاکستان سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کرے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں