خیبرپختونخوا: تیز بارشوں کے باعث مزید چھ افراد جان سے گئے، ہلاکتیں 46 ہو گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں مزید چھ افراد ہلاک ہو گئے جس سے مجموعی تعداد 46 تک پہنچ گئی جبکہ 60 افراد زخمی ہوئے۔

پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے تیز بارشوں کے باعث صوبہ میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق مہلوکین میں 25 بچے 12 مرد اور 9 خواتین جبکہ زخمیوں میں 11 خواتین، 33 مرد اور 16 بچے شامل ہیں۔ مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور 2875 مکانات کو نقصان پہنچا جس میں 436 گھروں کو مکمل جبکہ 2439 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایت پر پی ڈی ایم نے حالیہ بارشوں میں متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی مالی امداد اور امدادی سرگرمیوں کے لیے 110 ملین روپے جاری کئے۔

اس کے علاوہ قبائلی اضلاع میں بھی امدادی سرگرمیوں کی مد میں 90 ملین روپے جاری کئے جا چکے ہیں۔

بارشوں کا سلسلہ 21 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں