ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور وزیر اعظم پاکستان کے درمیان ملاقات

اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس آمد پر ایرانی صدر کو مسلح افواج نے گارڈ آف آنر پیش کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کو وزیر اعظم ہائوس آمد پر مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ پیر کو وزیر اعظم ہائوس میں ایرانی صدر کی آمد پر باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے صدر کا پرتپاک خیر مقدم کیا جس کے بعد انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

وزیر اعظم ہاؤس آمد پر ایرانی صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا: پی آئی ڈی فوٹو

اس موقع پر وفاقی کابینہ کے ارکان کا ایرانی صدر کے ساتھ تعارف کرایا گیا۔ ایرانی صدر نے اپنے وفد کے ارکان کو بھی وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے متعارف کرایا۔ ایرانی صدر اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ارتھ ڈے کی مناسبت سے وزیر اعظم ہائوس میں پودا لگایا۔

ایرانی صدر نے وزیر اعظم ہاؤس کے سبزہ زار میں ارتھ ڈے کی مناسبت سے پودا لگایا: پی آئی ڈی فوٹو

بعد ازاں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں کے مابین نیک خواہشات کا تبادلہ ہوا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا اس موقع پرکہنا تھا کہ عام انتخابات کے بعد آپ پہلے سربراہِ مملکت ہیں جو پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم آپ کے اس دورے کا خیر مقدم کرتی ہے۔

 وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی: فوٹو پی آئی ڈی

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کی ایران پاکستان دو طرفہ تعلقات کے فروغ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تجارت اور مواصلاتی روابط بڑھانے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں