ایرانی صدر کی لاہور آمد، مزار اقبال پر حاضری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اپنے دورہ پاکستان کے دوسرے دن کے موقع پر صوبائی دارالحکومت لاہور پہنچے جہاں انہوں نے قومی شاعر علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دی اور قبر پر پھول رکھے۔

ایرانی صدر نے مزار پر گفتگو میں کہا کہ علامہ اقبال کی شخصیت ہمارے لیے بہت اہم ہے کیونکہ علامہ اقبال نے پیغام دیا کہ کیسے استعمار کے خلاف کھڑے ہونا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ سے متعلق اصولی مؤقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں۔

اس سے قبل لاہور آمد کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایرانی صدر کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔

ایرانی صدر کی لاہور آمد کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اسقبال کر رہی ہیں۔ تصویر بشکریہ @ForeignOfficePk
ایرانی صدر کی لاہور آمد کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اسقبال کر رہی ہیں۔ تصویر بشکریہ @ForeignOfficePk
مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں