چنئی میں پاکستانی 19 سالہ عائشہ کو بھارتی شخص کا دل لگا دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

بھارت میں پاکستانی لڑکی 19 سالہ عائشہ کو 69 سالہ شخص کا دل لگا دیا گیا؛ جس کے بعد پاکستانی لڑکی کو نئی زندگی مل گئی۔

بھارتی خبر رساں ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق 19 سالہ عائشہ بھارت میں پیدا ہوئی تھیں اور اب وہ پاکستان کے شہر کراچی میں رہائش پذیر ہیں، عائشہ پہلی بار 2019 میں دل کی سنگین بیماری میں مبتلا ہوئیں اور بھارت کے شہر چنئی علاج کیلئے گئی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عائشہ کو دل کا دورہ پڑنے اور دل کے کام کرنے کی صلاحیت نہ ہونے کے برابر ہونے پر پہلی بار 2019 میں پاکستان کے شہر کراچی سے چنئی لایا گیا تھا۔

چنئی کے سینئر کارڈیک سرجن نے ہارٹ ٹرانسپلانٹ کو مشورہ دیا تھا۔ عطیہ کردہ دل کے ملنے تک عائشہ کو ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا اور دل کو خون پمپ کرنے میں مدد کے لیے بائیں وینٹی کولر اسسٹ ڈیوائس لگائی گئی۔

عائشہ اس ڈیوائس کے ساتھ واپس آ گئی تھی لیکن 2023 میں اس کی طبیعت پھر سے بگڑ گئی کیونکہ ان کا دل دائیں جانب سے کام کرنے لگا اور دل کا پمپ بھی لیک ہو گیا۔ بھارتی ڈاکٹرز نے انھیں علاج کے لیے چنئی آنے کو کہا۔

عائشہ کے والد نہیں ہیں۔ دل کے ٹرانسپلانٹ کے اخراجات بہت زیادہ تھے اور پاکستان میں فی الوقت یہ سہولت دستیاب بھی نہیں ہے جس پر بھارتی ڈاکٹرز نے فنڈنگ کا انتظام کیا۔

ویزے کی وجہ سے عائشہ کے علاج میں کچھ تاخیر بھی ہوئی بالآخر ماں بیٹی بھارت پہنچیں جہاں 31 جنوری کو ایم جی ایم ہیلتھ کیئر کے انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ اینڈ لنگز ٹرانسپلانٹ کے شریک ڈائریکٹر ڈاکٹر سریش راؤ نے عائشہ کے دل کا ٹرانسپلانٹ کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ اینڈ لنگ ٹرانسپلانٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کے آر بالاکرشنن کا کہنا ہے کہ عائشہ خوش قسمت ہے کہ اسے فوری دل کا عطیہ مل گیا جب کہ بیرون ملک سے آئے لوگوں کو اعضا کا عطیہ ملنا مشکل ہوتا ہے، عائشہ کو دل کا عطیہ دہلی کے رہائشی 69 سالہ ایک شخص نے کیا جو دماغی طور پر مردہ تھا۔

عائشہ بہت تیزی سے روبہ صحت ہوئی اور اسے 17 اپریل کو ڈسچارج کردیا گیا۔ ہارٹ ٹرانسپلانٹ کے تمام اخراجات ایک این جی او ’’ایشوریام ٹرسٹ‘‘کے ذریعے طبی پیشہ ور افراد اور سابق مریضوں کی مدد سے پورے ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دل کی پیوند کاری کے بعد عائشہ پاکستان واپس آنے کیلئے تیار ہے اور وہ فیشن ڈیزائنر بننے کی خواہش رکھتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں