وزیر اعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کر دیا۔

اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کرنے کی منظوری دی۔

اسحاق ڈار کی نائب وزیر اعظم تقرری کا نوٹیفیکیشن
اسحاق ڈار کی نائب وزیر اعظم تقرری کا نوٹیفیکیشن

اس ضمن میں کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تقرری فوری طور پر ہوگی۔

وزیر خارجہ اس وقت وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں