پاکستان فوج اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتی ہے: آرمی چیف جنرل عاصم منیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے زور دیا ہے کہ مسلح افواج اپنی آئینی حدود سے بخوبی واقف ہیں اور دوسروں سے بھی اسی کی توقع رکھتے ہیں۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ [آئی ایس پی آر] کے مطابق پاکستان فضائیہ کی رسالپور اکیڈمی میں گریجوایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل عاصم کا کہنا تھا کہ "جو لوگ آئین میں دی گئی آزادی رائے پر عائد کی گئی واضح قیود کی برملا پامالی کرتے ہیں وہ دوسروں پر انگلیاں نہیں اٹھا سکتے۔"

آرمی چیف نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 19 اظہار رائے کی آزادی کی حدود واضح انداز میں بیان کرتا ہے۔

انہوں نے فروری 2019 کی مہم جوئی میں فضائیہ کے کردار کو سراہا اور کہا کہ پاک فضائیہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے۔

جنرل سید عاصم منیر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس مادر وطن کے دفاع، عزت اور وقار کے لئے قربانی دینے سے کبھی نہیں ہچکچائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں