پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا میں فیصل کنڈی، پنجاب میں سلیم حیدر کو گورنر نامزد کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پیپلز پارٹی نے سردار سلیم حیدر کو پنجاب اور فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا کے گورنر کے عہدے کے لیے نامزد کردیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی طرف سے دونوں عہدیداروں کی نامزدگی کا اعلان چئیرمین پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے ان کے ذاتی ایکس اکائونٹ پر کیا گیا۔

واضح رہے کہ وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے پائے گئے تھے جس میں فیصلہ کیا گیا تھا چیئر مین سینیٹ پیپلزپارٹی اور ڈپٹی چیئر مین ن لیگ کا ہوگا جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی ن لیگ اور ڈپٹی اسپیکر پیپلزپارٹی کا ہوگا۔

اس کے علاوہ گورنر سندھ و بلوچستان ن لیگ اور گورنر پنجاب اور خیبر پختونخوا پیپلز پارٹی کا ہوگا۔

نامزد گورنر پنجاب کے لیے نامزد ہونے والے سلیم حیدر خان کا تعلق اٹک سے ہے۔ سردار سلیم حیدر پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر بھی ہیں۔ وہ معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز، وزیر مملکت برائے دفاع اور دفاعی پیداوار بھی رہ چکے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کنڈی کو گورنر نامزد کیا ہےجو کہ 2008 کی قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر رہ چکے ہیں جبکہ وہ پی ڈی ایم کی حکومت میں وزیراعظم کے مشیر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں