چئیرمین پی سی بی کا ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو ایک لاکھ ڈالر دینے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کرکٹ بورڈ [پی سی بی] کے چئیرمین محسن نقوی نے ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کی صورت میں قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے ایک لاکھ ڈالر انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین پی سی بی نے یہ اعلان قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے روانگی سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے نیشنل کیمپ میں کھلاڑیوں سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

محسن نقوی نے ورلڈ کپ جیتنے پر قومی ٹیم کو بھاری معاوضے کے انعام دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جیت کے سامنے اس انعام کی کوئی حیثیت نہیں۔

ان کا کہنا تھا "مجھے امید ہے کہ آپ سبز ہلالی پرچم بلند کریں گے۔ کسی بھی پریشر کے بغیر کھیلیں اور سخت مقابلہ کریں۔ انشااللہ جیت آپ کی ہوگی۔"

ٹی 20 ورلڈکپ یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کے وینیوز پر کھیلا جائے گا جبکہ اس سے قبل قومی ٹیم آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں