حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی: وفاقی وزیر تجارت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو وفاقی وزرا کے ہمراہ سعودی سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔

وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ دنیا میں معیشت کو اہمیت حاصل ہے۔ موجودہ دور میں معیشت خارجہ پالیسی کی بنیاد اور قوموں کو استحکام دیتی ہے۔

جام کمال نے کہا کہ سعودی عرب کے تاجر پاکستان کی معیشت میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں کئی سعودی سرمایہ کار نجی حیثیت میں بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں تاجر برادری کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بزنس سیکٹر کو فروغ دینا وزیراعظم کا وژن ہے۔ دنیا میں معیشت کو اہمیت حاصل ہے، موجودہ دور میں معیشت خارجہ پالیسی کی بنیاد اور قوموں کو استحکام دیتی ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی کاروباری وفد کے بعد پاکستانی تاجروں کا وفد بھی سعودی عرب کا دورہ کرے گا۔

وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان کی 125کمپنیاں سعودی سرمایہ کاروں کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہیں، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی کاروباری افراد کی آمد سے کاروبار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ جام کمال نے کہا کہ 35 سے زائد سعودی کمپنیاں یہاں آئی ہیں اور ان سے مذاکرات کیے جا رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں