سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں پر پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا

اپوزیشن جماعت سنی اتحا د کونسل کی درخواست پر تین رکنی بنچ نے اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی، سماعت تین جون سے مقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کی عدالت عظمیٰ سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی جانب سے مخصوص نشستیں نہ ملنے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔

سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر تے ہوئے کہا کہ اپیل سماعت کے لیے منظور کر رہے ہیں۔ عدالت کا کہنا تھا کہ فیصلے کی معطلی صرف اضافی نشستوں کی حد تک ہوگی۔ عدالت نے حکم دیا کہ تین جون سے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو گی۔

اس سے قبل 14 مارچ کو پشاور ہائی کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے متفقہ فیصلے میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں