عازمین حج کے لئے فلائٹ آپریشن کا آغاز بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے ہو گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کے لئے حج فلائٹ آپریشن بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سےشروع ہوگا جو ایک ماہ تک جاری رہے گا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2024 کیلئے فلائٹ آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، پہلے 15 روز تمام پروازیں براہ راست مدینہ منورہ پہنچیں گی۔

24 مئی تا 9 جون بیشتر پروازیں جدہ ایئرپورٹ پر اتریں گی،فلائٹ آپریشن کے پہلے روز 11 پروازوں کے ذریعے 2160 عازمین سعودی عرب روانہ ہونگے۔

ترجمان نے کہا کہ حج فلائٹ آپریشن 9 جون کو اختتام پذیر ہو گا جبکہ 20 جون کو پہلی پرواز حجاج کرام کو لے کر وطن واپس پہنچے گی۔

واضح رہے کہ رواں سال اسلام آباد اورکراچی کے ہوائی اڈوں سے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے تحت پاکستانی عازمین کی ان ہوائی اڈوں پر ہی سعودی امیگریشن کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

امسال سرکاری سکیم کے تحت 67 ہزار سے زائد پاکستانی فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں