وزیراعظم پاکستان سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف کی منگل کے روز ملاقات ہوئی۔

وزارتِ عظمی کے منصب پر دوسری مرتبہ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ازبک وزیر خارجہ نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف کی طرف سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو جلد از جلد ازبکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی۔ وزیراعظم نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ان سے ملاقات کے منتظر ہیں۔

ملاقات میں دونوں رہنماوں نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں افغانستان میں دیرپا امن اور ترقی کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ازبکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت اور دیگر منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے ازبکستان کو پاکستانی بندرگاہوں تک رسائی فراہم کرنے کے لیے باہمی مشاورت سے ایک مؤثر لائحہ عمل تشکیل دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ازبکستان۔افغانستان۔پاکستان ریلوے منصوبے کی اہمیت پر روشنی دالتے ہوئے اس کی جلد تکمیل کے لیے پاکستان کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں