پاکستانی عازمین حج کی پہلی پرواز کی مدینہ آمد سے حج آپریشن کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان سے آنے والے عازمین حج کی پہلی حج پرواز سعودی عرب پہنچ گئی۔ جمعرات کی صبح سعودی عرب میں پاکستانی عازمین حج کی تین فلائٹس پہنچیں۔ سب سے پہلے مدینہ پہنچنے والے پاکستانی عازمین کا استقبال سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے کیا۔

پہلی پرواز کراچی سے پی اے 176 کے ذریعے 179 عازمین حج لے کر مدینہ منورہ پہنچی، کراچی ہی سے پی ایف 754 دوسری پرواز کے ذریعے 151 عازمین حج لے کر مدینہ منورہ پہنچی۔

اسلام آباد سے پی اے 276 تیسری پرواز کے ذریعے 200 عازمین حج کو لے کر مدینہ منورہ پہنچی۔

سرزمین مقدس پہنچنے پر عازمینِ حج کا استقبال سعودی عرب میں متعین پاکستان کے سفیر احمد فاروق، ڈی جی حج عبد الوہاب سومرو، قونصل جنرل خالد مجید، ڈائریکٹر حج مدینہ ضیاء الرحمن، ڈائریکٹر سہولت و تعاون احمد ندیم خان، ڈائریکٹر معاونین اصغر یوسفزئی، ڈائریکٹر حج میڈیکل مشن بریگیڈیئر جمیل لاکھیر اور وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان عمر بٹ نے کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں