پی آئی اے کی پرواز میں خرابی، کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد دوبارہ ٹورونٹو روانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اسلام آباد سے جمعہ کے روز کینیڈا کے شہر ٹورونٹو جانے والی فلائٹ کو راستے سے واپس موڑ کر ہنگامی طور پر کراچی اتارنا پڑا۔ پرواز میں دوران سفر تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی۔ اس لیے ٹورونٹو تک کا طویل سفر پرواز پی کے 781 کے لیے کے جاری رکھنا مشکل ہوگیا تھا۔

اسلام آباد سے یہ پرواز جمعہ رات دیر گئے روانہ ہوئی تھی۔ مگر چند گھنٹے بعد کراچی کی طرف واپس موڑ دی گئی۔

پی آئی اے ترجمان عبداللہ خان کے مطابق ٹورونٹو کے لیے یہ پرواز اسلام آباد سے جمعہ کی رات روانہ ہوئی تھی۔ ترجمان کے مطابق جہاز میں تکنیکی خرابی کا مسئلہ زیادہ سنگین نہیں تھا تاہم پائلٹ نے اسی بات کو ترجیح دی کہ پہلے تکنیکی نقص کو دور کر لیا جائے۔ اس لیے وہ پرواز کو واپس کراچی تک لے آیا۔

ترجمان کے مطابق کراچی میں اس تکنیکی مسئلے کو دور کرنے کے لیے با آسانی انجینئرنگ کے وسائل موجود تھے۔ نیز متاثرہ فلائٹ کے مسافروں کے لیے کھانے اور رہائش کا بندو بست کراچی میں بآسانی کیا جاسکتا تھا۔ ترجمان کے مطابق ہفتے کے روز دن ایک بجے اس پرواز کی کی دوبارہ ٹورونٹو روانگی کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ٹورونٹو جانے والے مسافر اپنی منزل کو پہنچ سکیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سرکاری ائیرلائن پی آئی اے کو نجی شعبے کو بیچنے کا پروگرام بنا رکھا ہے جو پچھلے کئی سال سے معاشی پریشانی کا شکار ہے۔ آئی ایم ایف نے بھی پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بھی پاکستان کو کہا ہے۔

جمعہ ہی کے روز پاکستان کی وزارت نجکاری نے ان آٹھ اداروں کا ذکر کیا ہے جو پی آئی اے خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں