کرغزحکام کی درخواست پر دورہ بشکیک منسوخ کر دیا: نائب وزیر اعظم پاکستان

آج مزید 540 پاکستانی طلبا واپس پہنچیں گے: اسحاق ڈار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ خارجہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم کی ہدایت پر کرغزستان کا دورہ بشکیک حکام کی درخواست پر منسوخ کر دیا۔

اسحاق ڈار نےلاہور میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ اور وزیر برائے امور کشمیر امیر مقام کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ آج مزید 540 پاکستانی طلبا کمرشل فلائٹس کے ذریعے وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان فضائیہ کا ایک طیارہ بھی بشکیک روانہ کیا جارہا ہے جو کہ طلبا کو واپس لانے میں مدد فراہم کرے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کل مزید 830 طلباء کو پاکستان واپس لانے کا انتظام کیا گیا ہے ۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کرغزستان کے ہم منصب نے انہیں حالات کے نارمل ہونے کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ جمعہ کے روز کے بعد سے کوئی تشدد کا واقعہ نہیں پیش آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کرغز حکام کے مطابق سارے واقعے میں 16 غیر ملکی طلبا کو چوٹ آئی ہے جن میں چار سے پانچ پاکستانی طلبہ ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں