وزیر اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے دورے پر روانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وزیراعظم محمد شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ یہ ان کا وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ ہے۔

وزیراعظم دورے کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے بالمشافہ ملاقات کریں گے اور پا دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وہ پاکستان اور اماراتی کاروباری شخصیات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ سرمایہ کاروں سمیت یو اے ای کے اعلیٰ حکومتی حکام اور کاروباری شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار ، وزیردفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر تجارت جام کمال خان اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں