کے پی کے میں فورسز کے آپریشنز میں 17 دہشت گرد ہلاک، جھڑپ میں پانچ جوان جاں بحق

دو روز میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 23 ہو گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا میں آپریشنز میں 17 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’’آئی ایس پی آر‘‘ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں کیے گئے آپریشن میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی جس کے نتیجے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

دوسری جھڑپ ضلع خیبر کے علاقے باغ میں ہوئی جس میں سکیورٹی فورسز نے سات دہشت گردوں کو ہلاک جب کہ دو دہشت گردوں کو زخمی کر دیا۔

فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران پانچ جوان جاں بحق ہو گئے جن میں 32 سالہ نائیک محمد اشفاق بٹ (ساکن ضلع کہوٹہ)، 30 سالہ لانس نائیک سید دانش افکار (ضلع پونچھ)، 32 سالہ سپاہی تیمور ملک (لیہ)، 22 سالہ سپاہی نادر صغیر (باغ) اور 23 سالہ سپاہی محمد یاسین (خوشاب) شامل ہیں۔

ہلاک ہونے والے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پشاور کے علاقے حسن خیل میں آپریشن کیا جس میں چھ دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے تاہم دہشت گردوں کی فائرنگ سے فورسز کی ٹیم کے سربراہ کیپٹن اور ایک جوان جاں بحق ہو گیا تھا۔

مجموعی طور پر دو روز میں فورسز کی کارروائی میں ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 23 ہو گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں