پاکستان کا فلسطین کو باضابطہ آزاد ریاست تسلیم کرنے کے ہسپانوی اعلان کا خیر مقدم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسپین جیسے ملک کا فلسطین کی حقیقت کو تسلیم کرنا بین الاقوامی منظر نامے پر ایک مثبت پیش رفت اور خوش آئند امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسپین کے وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز کا فلسطین کو باضابطہ آزاد ریاست تسلیم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتا ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہسپانوی صدر پیڈرو سانچیز اور اسپین کے لوگوں نے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی جانب سے جاری تاریخی ظلم و جبر اور غاصبانہ عزائم کو اس فیصلے سے مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز رفح میں اسرائیل کی بلا اشتعال بمباری کے نتیجے میں مزید 45 فلسطینی شہید ہوئے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے، کم ہے۔ فلسطین میں جاری اسرائیلی نسل کشی کو ختم ہونا چاہئیے۔

پاکستان کے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہم اپنے نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کی ایک ازاد فلسطین اور بیت المقدس کو بطور اس کے دارلخلافہ کے قیام تک سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں