پاکستان کا دوسرا سیٹلائٹ مشن خلا کے لیے روانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان نے ملٹی مشن کمیونیکیشن سیٹلائٹ ”پاک سیٹ ایم ایم ون“ کو جمعرات کو کامیابی سے لانچ کر دیا۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق جدید ترین مواصلاتی ٹیکنالوجی سے لیس یہ جدید جیو سٹیشنری سیٹلائٹ، جیو سٹیشنری مدار میں پاکستان کی موجودگی کو تقویت دیتا ہے اور اس کا مقصد پورے ملک میں سیٹلائٹ پر مبنی مواصلاتی خدمات کو بڑھانا ہے۔

پاکستان کے خلائی ادارے "سپارکو" کا کہنا تھا کہ پانچ ٹن وزنی سیٹلائٹ چین کے شی چانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے مدارمیں بھیجا گیا۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سیٹلائٹ زمین سے 36000 کلومیٹر کی اونچائی پر مدار میں داخل کیا جائے گا۔ سیٹلائٹ کو زمین سے مدار تک پہچنے میں 3 سے 4 روز لگ سکتے ہیں۔

پاک سیٹ ون ایم ایم 1 رواں برس اگست میں سروس دینا شروع کر دے گا، پاک سیٹ ایم ایم 1 کے اے بینڈ 10 گیگابائٹس فی سیکنڈ صلاحیت کا حامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں