رواں سال حج کے لیے 62,140 سے زائد پاکستانی عازمین کی سعودی عرب آمد

حجاج کی سہولت کے لیے دو مرکزی ہسپتال اور کئی ڈسپنسریاں قائم، 511 حج معاونین کی تعیناتی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ملک کی وزارتِ مذہبی امور کے ایک عہدیدار نے اس ہفتے بتایا کہ پاکستان حج مشن (پی ایچ ایم) نے نو مئی سے اب تک مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں سرکاری اور نجی دونوں سکیموں کے تحت 62,148 عازمین کا استقبال کیا ہے۔

وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان محمد عمر بٹ نے ہفتے کے روز بتایا، "اب تک سرکاری سکیم کے تحت 185 پروازوں کے ذریعے 46,648 جبکہ نجی سکیم کے تحت 15,500 عازمین پہنچ چکے ہیں۔"

بٹ نے کہا، اگلے نو دنوں میں مزید 22,090 پاکستانی حجاج کے مکہ پہنچنے کی توقع ہے۔ امسال پی ایچ ایم سرکاری سکیم کے تحت 70,105 سے زائد اور نجی سکیم کے تحت 80,000 سے زائد عازمین کی میزبانی کرے گا۔

انہوں نے کہا، پی ایچ ایم حجاج کی شکایات دور کرنے کے لیے دو ٹول فری ہیلپ لائنز اور چار واٹس ایپ نمبر استعمال کر رہی ہے۔

سرکاری ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) نے بتایا، "اس کے علاوہ ترجمان نے کہا کہ حرم میں دو مرکزی ہسپتال اور ایک درجن ڈسپنسریاں زائرین کو طبی سہولیات فراہم کر رہی ہیں جن میں 322 ڈاکٹرز اور طبی عملہ ڈیوٹی پر ہے۔"

مجموعی طور پر 511 حج معاونین بشمول پاکستانی شہری اور یونیفارم والے اہلکار عازمین کو سفر، رہائش اور خوراک کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں