ننھے پاکستانی فین کی سعودی فٹ بال ٹیم کے کپتان سے ملاقات کی خواہش پوری ہو گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی قومی فٹ بال ٹیم کے کپتان سالم الدوسری نے اپنے ننھے پاکستانی مداح سے مل کر اس کی خواہش پوری کر دی۔

سوشل ویب سائٹ ایکس پر شائع کی جانے والی ایک ویڈیو میں اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ کے کوالیفائرز راؤنڈ 2 کے میچ کے لیے موجود سعودی ٹیم کے کپتان سالم الدوسری کو پاکستانی فین سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سالم الدوسری اپنے ننھے پاکستانی مداح سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہیں اور پھر اُنہیں اپنی قومی جرسی بھی بطور تحفہ پیش کرتے ہیں۔

اپنے ہیرو سے مل کر یہ ننھا مداح خوشی سے پھولے نہیں سماتا اور جرسی ہاتھ میں پکڑ کر خوب خوش دکھائی دیتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں