وزیراعظم شہباز شریف کی چین کے گریٹ ہال آف پیپل آمد، گارڈ آف آنر پیش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

وزیر اعظم شہباز شریف دورہ چین کے موقع پر گریٹ ہال آف پیپل پہنچے جہاں چینی پیپلز لبریشن آرمی کے دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’اے پی پی‘‘ کے مطابق چینی وزیر اعظم لی چیانگ نے شہباز شریف کااستقبال کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی ہم منصب لی چیانگ سے اپنے وفد کا تعارف کرایا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ آصف، احسن اقبال، عطا اللہ تارڑ سمیت دیگر افراد استقبالیہ تقریب میں موجود تھے۔

گریٹ ہال آف پیپل پہنچنے پر چینی وزیراعظم لی چیانگ نے شہباز شریف کا استقبال کیا، اس موقع پر دونوں ممالک کے ترانے بجائے گئے۔

واضح رہے کہ وزیرا عظم محمد شہباز شریف چار سے آٹھ جون 2024 تک چین کا سرکاری دورے پر ہیں۔ وزیر اعظم یہ دورہ چینی صدر شی جن پنگ اور چین کے وزیر اعظم لی کیانگ کی دعوت پر کر رہے ہیں۔

گذشتہ روز بیجنگ میں پاک چائنا فرئنڈ شپ اینڈ بزنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک چائنا فرینڈ شپ اینڈ بزنس کی تقریب سے خطاب میرے لیے اعزاز ہے۔

بیجنگ میں پاک چائنا فرینڈشپ اینڈ بزنس ریسپشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کو خود انحصاری کی منزل سے ہمکنار کرنے اور ترقی کے لیے چین کے ماڈل سے استفادہ کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، بدعنوانی کے خاتمہ، بنیادی ڈھانچہ میں تبدیلی اور برآمدات کےفروغ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں