رواں سال حج کے لیے 97 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین کی سعودی عرب آمد

"آج آخری پرواز عازمین کو لے کر سعودیہ پہنچے گی۔" ریڈیو پاکستان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سرکاری میڈیا نے اس ہفتے رپورٹ کیا کہ 97,000 سے زائد پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں اور پاکستان کا ایک ماہ طویل پروازوں کا قبل از حج آپریشن آج اتوار کو مکمل ہونے کی توقع ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے ریڈیو پاکستان نے ہفتے کے روز رپورٹ کیا، "سرکاری و نجی دونوں حج سکیموں کے تحت 97,000 سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔"

ریڈیو پاکستان نے کہا، "پاکستان سے آخری پرواز اتوار کو چلے گی جس سے ایک ماہ سے جاری فلائیٹ آپریشن ختم ہو جائے گا۔" اور مزید کہا کہ مجموعی طور پر حج آپریشن طے شدہ اوقات کے مطابق جاری تھا۔

پاکستان کی وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان محمد عمر بٹ نے کہا، حکومت نے حجاج کرام کی مفت خدمت کے لیے مکہ مکرمہ میں 375 ڈاکٹرز اور معاون طبی عملے اور 511 معاونین کو تعینات کیا ہے۔

ایک سرکاری اہلکار نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ پاکستان کے کل 179,210 عازمینِ حج کے کوٹے میں سے ملک کے تقریباً 160,000 عازمین فریضۂ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں