لکی مروت بم دھماکے میں پاک فوج کے افسر سمیت سات جوان جان سے گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت سات سکیورٹی اہلکار جان بحق ہو گئے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی آیس پی آر) کے جاری بیان کے مطابق آئی ای ڈی دھماکے میں شہید ہونے والوں میں قصور سے تعلق رکھنے والے کیپٹن محمد فراز الیاس بھی شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شہدا میں سپاہی اسد اللہ، سپاہی منظور حسین،سپاہی راشد محمود شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہدا میں صوبیدار میجر محمد نذیر،لانس نائیک محمد انور،لانس نائیک حسین علی بھی شامل ہیں۔

حملے کے بعد پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کے اہل کاروں نے موقع پر پہنچ لاشیں اور زخمی اہل کاروں کو بنوں کے کمبائنڈ ملٹری اسپتال منتقل کیا۔

ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ تاہم مقامی حکام کے مطابق یہ کالعدم شدت پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان اور اس سے منسلک جنگجوؤں کی کارروائی ہو سکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں