نیلم ویلی میں جیپ حادثے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعدد 16 ہوگئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کے زیرانتظام کشمیرکی نیلم ویلی کے بالائی گاؤں کریم آباد میں سیاحوں اور بکر وال کمیونٹی کے لوگوں کو لے جانے والی جیپ دریائے نیلم میں گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔ مرنے والے سیاحوں میں ملتان سے تعلق رکھنے ایک ہی خاندان کے سات افراد بھی شامل ہیں۔

یہ حادثہ کیل اور تاؤ بٹ کے درمیان کریم آباد کے مقام پر اتوار کی شام پیش آیا تھا۔ جیپ کے اندر اور اس کی چھت پر بھی لوگ سوار تھے۔ زندہ بچ جانے والے ایک شخص نے بتایا کہ سڑک کی دیوار کھسکنے سے گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے تین مسافروں کو ’ڈی ایچ کیو‘ اٹھمقام منتقل کردیا گیا ہے۔

’ڈی ڈی ایم اے‘ نیلم کے مطابق جیپ میں 23 مسافر سوار تھے جن میں سے سات کا تعلق ملتان کے ایک خاندان سے تھا جبکہ بکروال برادری کے 11 لوگ بھی جیپ میں سوار تھے جبکہ چار مقامی افراد چھت پر بیٹھے ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں سے چھ کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ بکروال کمیونٹی کے 10 افراد جان کی بازی ہارے ہیں۔

خیال رہے کہ وادی نیلم کے بالائی علاقے جہاں ایک طرف سیاحوں کی توجہ کا مرکزرہتے ہیں وہیں رابطہ سڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سےحادثات معمول بن چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں