پاکستانی وزیر اعظم کا نریندر مودی کو تیسری مرتبہ وزیر اعظم بننے پر پیغام تہنیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے نریندر مودی کو بھارت کا تیسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد د دی ہے۔

پیر کو شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک مختصر ٹویٹ میں لکھا کہ ’نریندر مودی کو انڈیا کے وزیراعظم کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد۔‘

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر نہیں ہیں، لیکن اس کے باوجود دونوں ممالک کے سربراہان نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔

پاکستان میں آٹھ فروری کے الیکشن کے بعد نریندر مودی نے بھی شہباز شریف کو دوسری بار وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی تھی۔

انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو حلف برداری کی تقریب میں پڑوسی ممالک کے سربراہوں سمیت غیر ملکی معززین کو مدعو کیا تھا، تاہم یہ واضح نہیں پاکستان کے وزیر اعظم کو دعوت دی تھی یا نہیں۔

جن ممالک کو دعوت دی گئی ان میں بنگلہ دیش، سری لنکا، بھوٹان، نیپال، ماریشس اور افریقی ملک سیشیلز شامل تھا۔ نئی دہلی نے ان رہنماؤں کو انڈیا کی ’نیبرہُڈ فرسٹ پالیسی‘ کے تحت مدعو کیا۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائیٹرز کے مطابق تیسری بار وزیر اعظم بننا نریندر مودی کا غیر معمولی کارنامہ ہے جو نئے چیلنجز بھی ساتھ لایا ہے کیونکہ پاپولسٹ رہنما حکومت بنانے کے لیے اتحادیوں پر انحصار کرنے پر مجبور ہیں۔

انڈیا کے عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیرِ قیادت نیشنل ڈیموکریٹک الائنس نے 293 نشستوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی جبکہ حزب اختلاف کے انڈیا بلاک نے 234 نشستیں حاصل کیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں