"ایوان کا اہم معاملے پر عدم اتفاق افسوسناک ناکامی ہے"

عراق میں اہل تشیع کے سرکردہ رہنما السیستانی کا خطبہ جمعہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق میں اہل تشیع کے روحانی پیشوا آیت اللہ العظمی علی السیستانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اپنے پہلے اجلاس میں اگر نئی حکومت کی تشکیل پر اتفاق نہ کر سکے تو یہ امر انتہائی افسوسناک ناکامی ہے۔

آیت اللہ علی السیستانی کا تحریری خطبہ جمعہ ان کے نائب احمد الصافی نے پڑھ کر سنایا جس میں ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ منگل پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، لوگوں کو امید تھی کہ یہ اس ایوان کی خوشگوار ابتدا ہو گی اور ایوان کو دستوری اور قانونی شقوں کے مطابق کام کرنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعد میں منتخب ایوان کا اجلاس ختم ہونے سے پہلے اپنا اسپیکر منتخب نہ کر پانا انتہائی قابل افسوس ناکامی ہے۔ علی السیستانی نے کہا کہ نئی حکومت کی تشکیل میں اس بات کا خیال رکھا جائے کہ اسے وسیع تر قومی قبولیت ملے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں