موجودہ منظرنامے میں انتخابات مذاق ثابت ہوں گے!

عمران خان
عمران خان
پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

عمران خان نے برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کے لیے ایک مضمون میں آئندہ عام انتخابات کو تماشہ قرار دیتے ہوئے معاشی تباہی کی پیش گوئی کی ہے اور کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کو انتخابات سے محروم کرنے کے لئے بے چین ہے۔

دی اکانومسٹ نے عمران خان کی تحریر آج میگزین کی ویب سائٹ پر شائع کی ہے۔

سابق وزیر اعظم نے لکھا کہ انتخابات ہوں گے یا نہیں، اس حوالے سے عوام میں شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں، تاہم اپریل 2022 میں عدم اعتماد کی مضحکہ خیز ووٹنگ کے ذریعے جس طرح مجھے اور میری پارٹی کو نشانہ بنایا گیا اس سے ایک بات واضح ہو گئی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ، سیکیورٹی ایجنسیاں اور سول بیوروکریسی پی ٹی آئی کو کسی بھی طرح کا موقع فراہم کرنے کے لیے تیار نہیں۔

عمران خان نے لکھا کہ گذشتہ سال مارچ میں سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود پنجاب میں 14 مئی 2023 کو قبل از وقت انتخابات نہ کرانے کے اقدامات نے ملک میں انتخابات کے سب سے بڑے ادارے الیکشن کمیشن کو داغدار کیا اورالیکشن کمیشن پر تنقید کرنے پر مجھ سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف توہین عدالت کے مقدمات قائم کیے گئے۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے نو مئی کے واقعات کو ’فالس فلیگ آپریشن‘ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ان کی جماعت پر فوجی تنصیبات پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام عائد کیا گیا، لیکن اس کے باوجود پی ٹی آئی ملک کی مقبول ترین جماعت ہے، جب کہ الیکشن کمیشن اس پارٹی کو انتخابات میں حصہ لینے کے حق سے محروم کرنے کے لیے بے چین ہے، اور ایسا لگتا ہے کہ عدالتیں روزانہ اپنی ساکھ کھو رہی ہیں۔

عمران خان نے اپنے خلاف غداری، پی ٹی آئی کو ورکر کنونشن منعقد کرنے کی اجازت نہ دینے، سائفر تنازع اور 2021 میں عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے عہدے سے ہٹائے جانے سمیت دیگر الزامات پر بھی بات کی۔

عمران خان نے لکھا کہ اس صورتحال میں اگر انتخابات ہوتے بھی ہیں تو یہ ایک تباہی اور تماشا ہوگا، کیونکہ پی ٹی آئی کو انتخابی مہم چلانے کے بنیادی حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ انتخابات کا اس طرح کا مذاق مزید سیاسی عدم استحکام کا باعث بنے گا۔ اس کے نتیجے میں پہلے سے ہی غیر مستحکم معیشت مزید خراب ہوگی۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے منصفانہ انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے جمہوریت خطرے میں ہے اور ہم ان تمام محاذوں پر مخالف سمت میں جا رہے ہیں۔

نوٹ: : العربیہ اردو کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔.
مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں