.

شراپووا کا شکست کا غم غلط کرنے کے لیے صحافی سے محبت بھرا انداز

''آپ جب بولتے ہیں تو اس میں واقعی ایک وقار پایا جاتا ہے'': نیوز کانفرنس میں گفتگو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روس کی ٹینس اسٹار ماریہ شراپووا نے آسٹریلین اوپن میں جمہوریہ سلواک کی ڈومینیکا سیبلکووا سے شکست کا غم غلط کرنے کے لیے نیوز کانفرنس کے دوران ایک صحافی سے محبت بھرے انداز میں بولتے ہوئے دیکھی گئی ہیں۔

شراپووا کو سیبلکووا سے 3-6، 6-4، 6-1 سے شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے۔وہ نیوزکانفرنس کے دوران کسی منفی تاثر کو زائل کرتے ہوئے ایک صحافی لچلان ویلس سے فلرٹ کرنے کی کوشش کی۔

ٹینس اسٹار نے مسکراتے ہوئے صحافی سے کہا: ''آپ جب بولتے ہیں تو اس میں واقعی ایک وقار پایا جاتا ہے، یہ واقعی بہت خوب ہے''۔

صحافی کے لیے یہ کلمات کہنے کے بعد وہ یوں گویا ہوئیں:''سوال کیا تھا، میں تو صرف آپ کی تعریف کر رہی تھی''۔