تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
یورپ کا منفرد ترین ہوٹل جہاں ایک رات کا کرایہ صرف 35 ڈالر!
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

منگل 1 رجب 1441هـ - 25 فروری 2020م
آخری اشاعت: اتوار 1 رجب 1439هـ - 18 مارچ 2018م KSA 11:27 - GMT 08:27
یورپ کا منفرد ترین ہوٹل جہاں ایک رات کا کرایہ صرف 35 ڈالر!
لندن ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

برطانیہ میں ایک کمپنی نے برّاعظم یورپ کی سطح پر اپنی نوعیت کا منفرد ترین ہوٹل متعارف کرایا ہے۔ اس کوشش کا مقصد مہمانوں، گاہکوں، مسافروں اور سیاحوں کو سستا متبادل فراہم کرنا اور نرالی چیزوں کے متوالوں کو منفرد تجربے سے لطف اندوز ہونے کا موقع دینا ہے۔ یہ ہوٹل ایک کے اوپر ایک جڑے ہوئے کمروں پر مشتمل ہے جن میں ہر ایک کو "کیپسول" کا نام دیا گیا ہے۔

اگرچہ برطانیہ اور یورپ کے حوالے سے یہ بالکل نیا خیال ہے اور ابھی تک مشرق وسطی میں بھی موجود نہیں ہے تاہم مشرق بعید بالخصوص جاپان اور سنگاپور میں اس طرح کے ہوٹل دستیاب اور معروف ہیں۔

برطانوی کمپنی نے اس نئے تجربے کو پہلی مرتبہ لندن میں پیش کیا جہاں اس نے ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا ہوٹل قائم کیا۔ یہ ہوٹل صرف 26 کیپسولز پر مشتمل ہے یعنی اس میں صرف 26 افراد کی گنجائش ہے۔ یہاں ایک کیپسول میں یا ایک شخص کے لیے رات گزارنے کے اخراجات صرف 25 پاؤنڈ (35 ڈالر کے قریب) ہیں۔ یہ رقم لندن کے وسطی علاقے میں کسی بھی عوامی ہوٹل میں روایتی نوعیت کے کمرے کے کرائے سے بہت کم ہے۔

برطانیہ میں کئی مقامی ذرائع ابلاغ نے اس نئے ہوٹل کے اچھوتے خیال کو نمایاں کوریج دی ہے۔ کئی رپورٹوں میں کہا جا رہا ہے کہ یہ خیال آئندہ عرصے کے دوران یورپ اور برطانیہ میں وسیع پیمانے پر پھیل کر رواج پا سکتا ہے۔ اس لیے کہ یہ بہت سے سیاحوں یا اپنے سفر کے دوران لندن میں چند گھنٹوں کا قیام کرنے والے مسافروں کے لیے وقت گزارنے کے واسطے ایک سستا حل ہے۔

ایک کے اوپر ایک جڑے ہونے کے باوجود ہر کیپسول میں رہنے والے کو مکمل پرائیویسی حاصل ہوتی ہے۔ باہر جانے پر کیپسول کو بند کیا جا سکتا ہے ، اس طرح قیام پذیر شخص کی اشیاء بھی محفوظ رہتی ہیں۔

ہر کیپسول کے اندر ایک برقی پینل فراہم کیا گیا ہے۔ اس پینل کے ذریعے دن اور رات کے دوران کیپسول کے اندر روشنی کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ ہوٹل کی طرف سے مفت وائی فائی کی خدمت بھی فراہم کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ہر کیپسول میں برقی پلگ بھی دستیاب ہیں جس کے ذریعے موبائل فون کی بیٹری چارج کرنے کے علاوہ لیپ ٹاپ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند