تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
'ربیعہ باحہ' سعودی عرب کا پُر کشش سیاحتی مقام
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

بدھ 26 جمادی الاول 1441هـ - 22 جنوری 2020م
آخری اشاعت: ہفتہ 2 ربیع الثانی 1441هـ - 30 نومبر 2019م KSA 08:03 - GMT 05:03
'ربیعہ باحہ' سعودی عرب کا پُر کشش سیاحتی مقام
العربیہ ڈاٹ نیٹ ۔ نادیہ الفواز

سعودی عرب کے تاریخی اور سیاحتی مقامات میں'ربیعہ باحہ' سیاحوں کے لیےغیر معمولی کشش کا حامل تاریخی مقام ہے۔ بارش کے موقع پر اس کا ماحول اور فضاء اور بھی رومانوی ہوجاتی ہے۔

'ربیعہ باحہ' سعودی عرب کے جنوب میں واقع ہے۔ یہ ایک سرسبز وشاداب وادی ہے جس کے اطراف میں پہاڑ، پہاڑوں سے اترتی آبشاریں اور چار سو پھیلی ہریالی اس کی خوبصورتی اور دل آویزی کو چار چاند لگا دیتی ہیں۔

جنوبی سعودی عرب کے مشہور سودہ پارک سے پانچ کلو میٹر کی مسافت پر واقع 'ربیعہ باحہ' کاشت کاری اور زرعی اجناس کے حوالے سے بھی مشہور ہے۔ یہاں پر متنوع اقسام کی فصلیں، سبزیاں اور پھل کاشت کیے جاتے ہیں۔

قدرتی مقامات عاشق فوٹو گرافر فائع المعی نے 'ربیعہ باحہ' اور اس کے اطراف واکناف کی تصاویر کا ایک بڑا ذخیرہ جمع کیا ہے نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ یہ علاقہ زرعی اجناس کے لیے مشہورہے۔ یہاں اناج ، سبزیاں اور موسم گرما کے پھلوں کی کاشت کی جاتی ہے۔ اس وادی کی چوٹی پر عقبہ الصماء واقع ہے جو سرات عسیر اور تہامہ اسیر کو آپس میں ملاتی ہے۔

'ربیعہ باحہ' ایک سیاحتی مرکز ہے جہاں ملک بھر اور خلیجی ریاستوں سے تعطیلات گذارنے سیاح یہاں آتے ہیں۔ یہاں آنے والے وادی میں پیدل سفر کو ترجیح دیتے ہیں۔ گرمیوں میں یہاں بارشیں زیادہ ہوتی ہیں۔ یہاں کئی ایک تاریخی قلعے اور پرانے فن تعمیر کی یادگار عمارتیں موجود ہیں۔ 'ربیعہ باحہ' میں کئی پرانے قبائل آل عاصمی، بنی غنمی، آل تیھان، آل شدادی، آل رفیدہ اور آل ربیعہ آباد ہیں۔ 'ربیعہ باحہ' کے قبائل اور عسیر کے قبائل کے درمیان جنگیں بھی ہوتی رہی ہیں۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند