تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
حجاج کرام کی رمی جمرات، عید کی نماز اور قربانی کے مناسک کی ادائی
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

بدھ 15 ربیع الاول 1441هـ - 13 نومبر 2019م
آخری اشاعت: اتوار 9 ذوالحجہ 1440هـ - 11 اگست 2019م KSA 12:19 - GMT 09:19
حجاج کرام کی رمی جمرات، عید کی نماز اور قربانی کے مناسک کی ادائی
دبئی ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

آج عید الاضحیٰ کے پہلے روز لاکھوں حجاج کرام نے نماز فجر کے بعد منیٰ کے مقام پر جمرہ عقبہ میں شیطان کوکنکریاں مارنے کا عمل شروع کیا۔ بعد ازاں عید کی نماز ادا کی جس کے بعد حجاج کی طرف سے قربانی دی گئی۔

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے'ایس پی اے' کے نامہ نگاروں لمحہ بہ لمحہ حجاج کرام کے مناسک کی ادائی کی کوریج جاری رکھی ہوئی ہے۔ نامہ نگاروں کے مطابق جمرہ عقبہ میں رمی جمرات کے لیے بنائی گئی چار منزلہ جسر جمرات پر حجاج کرام کا جم غفیر تھا۔ اس موقع پر سیکیورٹی حکام کی طرف سے حجاج کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔ صحت، صفائی، شہری دفاع اور دیگر اداروں کا عملہ بھی حجاج کرام کے ہمراہ تھا۔

سعودی عرب کے سیکیورٹی اداروں کے سپاہی اور الکشافہ رضاکاروں کی طرف سے حجاج کرام کی رمی جمرات میں بھرپور مدد اور معاونت کی گئی۔

انتظامیہ کی طرف سے رمی جمرات کے لیے حجاج کرام کی آمد ورفت کو اسان بنانے کے لیے داخلی اور خارجی راستے الگ الگ بنائے گئے تھے تاکہ سہولت کے ساتھ اللہ کے مہمان مناسک حج ادا کرسکیں۔