تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
حج سیزن میں 'حکومتی حج رابطہ مرکز' کی کامیابی کا راز کیا ہے؟
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

ہفتہ 21 محرم 1441هـ - 21 ستمبر 2019م
آخری اشاعت: بدھ 12 ذوالحجہ 1440هـ - 14 اگست 2019م KSA 17:57 - GMT 14:57
حج سیزن میں 'حکومتی حج رابطہ مرکز' کی کامیابی کا راز کیا ہے؟
العربیہ ڈاٹ نیٹ ۔ محمد جریح

سعودی عرب کے سرکاری 'رابطہ مرکز' نے مکہ مکرمہ گورنری سے رواں سال ایک چھوٹی مگر بہترین دستاویزی فلم کی تیاری کی بناء پر اعلیٰ ایوارڈ حاصل کیا۔

حکومتی رابطہ مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبداللہ المغلوث نے دستاویزی فلم کی تیاری پر حاصل ہونے والے اعزاز کو پوری حکومت کی کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ گونری بالخصوص مکہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے میڈیا شناسی کا ثبوت دیتے ہوئے رابطہ مرکز کوایوارڈ جاری کیا ہے۔ انہیں ایوارڈ حاصل کرنے کی بے حد خوشی ہے اور ہم اس حوصلہ افزائی اور معاونت پر حکومت کے شکر گزار ہیں۔

عبداللہ الملغوث

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے المغلوث نے کہا کہ ان کا مقصد حج کے سیزن میں حکومت کی طرف سے حجاج کرام کے لیے کیے گئے قابل تحسین اقدامات کا اظہار کرنا ہے اور اس مقصد کے لیے بہترین تکنیکی مہارت افرادی قوت کا استعمال کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رابطہ مرکز کی ٹیم چوبیس گھنٹے نان اسٹاپ اپنے کام میں جتی رہی۔ اس دوران ٹیم میں شامل 118 مرد و خواتین نے پوری جاں فشانی اور ابلاغی مہارت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں پوری کیں۔

ایک سوال کے جواب میں الغلوث کا کہنا تھا کہ انہوں نے حج سیزن کے آغاز سے کچھ روز قبل دستاویزی فلم کی تیاری پر کام شروع کیا۔ انہیں اس مشن میں سعودی عرب کے متعدد دیگر سرکاری اداروں اور نجی تنظیموں کی معاونت حاصل تھی۔ خادم الحرمین حج پروگرام، روڈ ٹو مکہ پروگرام اور دیگر اداروں نے عازمین حج کی سعودی عرب میں پہنچنے سے قبل حجاج کے لیے فراہم کی جانے والی سروسز کے بارے میں آگاہ کیا۔

الغلوث نے کہا کہ رابطہ مرکز نے اپنے مشن کو کامیاب بنانے کے لیے ایک ایکشن پلان اور اسٹریٹیجی وضع کی اور اسے سعودی عرب کے وزیر اطلاعات کے سامنے پیش کیا۔ انہوں نے نہ صرف اس کی حمایت کی بلکہ اس کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

حج میڈیا

المغلوث نے مزید کہا کہ رابطہ مرکز کا انحصار اس تحریری اور تکنیکی مواد پر ہے جو خصوصی طور پر اس کا اپنا عمل اور ٹیم تیار کرتی ہے۔ انہوں نے اپنے ہاتھ سے عملے کی طرف اشارہ کیا جو اس وقت بھی کام میں مصروف تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم شہد کی مکھیوں کی طرح بلا وکم وکاست دن رات اپنے کام میں جتی ہوئی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں المغلوث نے کہا کہ حکومتی رابطہ مرکز میں ایک شعبہ 'حج میڈیا' ہے۔ اس شعبے کے ذریعے عربی، انگریزی، فرانسیسی، اردو اور مالاوی زبانوں میں حجاج کرام کی رہ نمائی کا سامان فراہم کیا جاتا ہے۔

اپنے مشن میں کامیابی کے راز کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں المغلوث نے کہا کہ حکومت کے 40 اداروں نے حج سے متعلق حکومتی خدمات کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم کی تیاری میں معاونت کی۔ یہی معاونت ان کی کامیابی کا راز ہے۔