تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
حج سیزن کی شان دار ترین تصویر کیمرے میں محفوط کرنے والا کون ہے؟
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

پیر 23 محرم 1441هـ - 23 ستمبر 2019م
آخری اشاعت: بدھ 12 ذوالحجہ 1440هـ - 14 اگست 2019م KSA 15:29 - GMT 12:29
حج سیزن کی شان دار ترین تصویر کیمرے میں محفوط کرنے والا کون ہے؟
منى ۔ حامد القرشی

ایک سعودی فوٹوگرافر "سعود بن خالد المسیہیج" نے رواں سال حج کی کوریج کے دوران ایک منظر تصویر کی شکل میں اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔ یہ تصویر مقامی سطح کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر بھی میڈیا اور سوشل میڈیا پر پھیل گئی۔ تصویر میں ایک سعودی سیکورٹی اہل کار نے مسکراتے ہوئے اپنے کاندھوں پر ایک عمر رسیدہ حاجی کو اٹھا رکھا ہے تا کہ مناسک حج میں اللہ کے اس بزرگ مہمان کی نقل و حرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔

سعود کے دل پر اس بات کا خیال بھی نہ گزرا تھا کہ اُس کی یہ تصویر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن کر وسیع پیمانے پر پھیل جائے گی۔ مکہ مکرمہ صوبے کی انتظامیہ نے سعود کی تصویر کو رواں سال انسانی جذبے کی عکاس بہترین تصویر قرار دیتے ہوئے اسے پہلی پوزیشن سے نوازا۔

سعود بن خالد نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ "اس تصویر کو جو مرتبہ ملا ہے وہ اللہ کی توفیق اور اس کے بعد میرے والدین کی دعاؤں کا ثمر ہے۔ میرے چاہنے والوں اور ساتھیوں نے بھی مجھے بھرپور سپورٹ کیا۔ انہوں نے اس تصویر کے حوالے سے اپنی محبت کے ذریعے میرا مورال بلند کیا جب کہ انہیں معلوم بھی نہیں تھا کہ یہ تصویر میں نے اپنے کیمرے سے لی ہے۔ میرے لیے یہ بڑے فخر اور اعزاز کی بات ہے کہ سب نے یہ تصویر پسند کرتے ہوئے اپنے موبائل فون میں محفوظ کی"۔

سعودی کیمرہ مین نے بتایا کہ انہوں نے یہ تصویر وقوف عرفہ کے روز میدان عرفات میں مقامات مقدسہ ٹرین سروس کے نزدیک لی تھی۔ سعود بن خالد نے دور سے دیکھا کہ ایک سیکورٹی اہل کار ایک ایشیائی حاجی کو اپنے ہاتھوں میں تھامے ہوئے ہے۔ سعود ان دونوں کے قریب آئے اور یہ تصویر اپنے کیمرے میں محفوظ کر لی۔ بعد ازاں سعودی نے یہ تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی تا کہ دنیا یہ سیکھ سکے کہ سعودی سیکورٹی اہل کار کس طرح کے انسان دوست جذبوں کا عملی مظاہرہ کرتے ہیں۔

سعود بن خالد چھ سال سے فوٹوگرافی کا شوق پورا کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس شعبے میں پیشہ وارانہ مہارت حاصل کرنے کے لیے متعدد کورسز بھی مکمل کیے۔