تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
عجلت میں واپس ہونے والے حجاج کرام کی واپسی شروع، جذباتی مناظر
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

بدھ 18 محرم 1441هـ - 18 ستمبر 2019م
آخری اشاعت: بدھ 12 ذوالحجہ 1440هـ - 14 اگست 2019م KSA 18:37 - GMT 15:37
عجلت میں واپس ہونے والے حجاج کرام کی واپسی شروع، جذباتی مناظر
العربیہ ڈاٹ نیٹ

سنہ 1440ھ کے موسم حج میں فرئضہ حج کی ادائی، بیت اللہ کے دیدار اور مناسک حج کی تکمیل کے بعد بعض حجاج کرام جلدی میں اپنے اپنے ملکوں کو واپس ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے نامہ نگار نے حجاج کرام کی واپسی کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی ہے۔ اس موقع پر بعض رقت آمیز اور جذباتی مناظر دیکھے میں آئے ہیں۔ طواف وداع کے بعد وطن لوٹنے والے اللہ کے مہمان اپنے پروردگار کے اس عظیم گھر سے دور جانے پر دل گرفتہ ہیں۔

حجاج کرام کو واپسی کے سفر سے قبل سعودی عرب کے سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں اور الکشافہ رضاکار تنظیم کے کارکنوں سے گلے ملتے ان سے الوداع ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

حجاج کرام واپسی کے سفر سے قبل سعودی عرب کی حکومت اور انتظامیہ کو بہترین حج سروسز فراہم کرنے پردل کھول کر دعائیں دے رہے ہیں۔