تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
سال 1440ھ کے حج سیزن میں 192 حرمین ٹرینیں چلائی گئیں!
ایک لاکھ ساٹھ ہزار عازمین حج کو آرم دہ سفری سہولت
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

بدھ 18 محرم 1441هـ - 18 ستمبر 2019م
آخری اشاعت: جمعہ 14 ذوالحجہ 1440هـ - 16 اگست 2019م KSA 07:15 - GMT 04:15
سال 1440ھ کے حج سیزن میں 192 حرمین ٹرینیں چلائی گئیں!
ایک لاکھ ساٹھ ہزار عازمین حج کو آرم دہ سفری سہولت
العربیہ ڈاٹ نیٹ ۔ مکہ معظمہ

رواں سال 1440ھ کے حج سیزن کے موقع پر سعودی عرب کی حکومت نے حجاج کرام کواندرون ملک ٹرانسپورٹ کی ایک نئے اور تیز رفتار سہولت فراہم کی گئی۔ حرمین ٹرین پروگرام کے تحت حجاج کرام کو مدینہ منورہ، جدہ اور مکہ معظمہ کےدرمیان سفر کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ حرمین ٹرین کا دن کو سفر صبح 8 بجے شروع ہوتا اور تقریبا نصف شب تک جاری رہتا۔ اس طرح مجموعی طور پرحرمین ٹرین پروگرام کے تحت حج سیزن میں حجاج کرام کی سہولت کے لیے 192 ٹرینیں چلائی گئیں۔

ایک وقت میں دو ٹرینیں چلائی جاتیں اور مجموعی طورپر 834 حجاج کرام کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جاتی۔ ٹرین سروس کے نتیجے میں ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے سڑکوں پر رش میں کمی آئی اور فی گھنٹہ 20 بڑی بسوں کو سڑکوں سے ہٹایا گیا۔ پورے حج سیزن میں ٹرین سروس کی ایک لاکھ 58 ہزار نشتیں فراہم کی گئیں اور بیرون ملک سے آنے والے 50 ہزار حجاج کرام کو مکہ معظمہ اور دوسرے شہروں تک پہنچایا۔ حرمین ٹرین کے چھ روٹ تیار کیے گئے جن میں فی گھنٹہ 1000 افراد سفر کرسکتے ہیں۔