تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
حاملہ عورت کا ڈرامہ کرنے والی منشیات کی اسمگلر گرفتار
اٹھائیس سالہ سمگلر دوشیزہ سماجی کارکن بتائی جاتی ہیں
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

بدھ 14 ذیعقدہ 1440هـ - 17 جولائی 2019م
آخری اشاعت: جمعہ 8 ذیعقدہ 1434هـ - 13 ستمبر 2013م KSA 23:45 - GMT 20:45
حاملہ عورت کا ڈرامہ کرنے والی منشیات کی اسمگلر گرفتار
اٹھائیس سالہ سمگلر دوشیزہ سماجی کارکن بتائی جاتی ہیں
کینیڈین خاتون سے برآمد ہونے والا پلاسٹک کا مصنوعی پیٹ اور اس میں چھپائی گئی کوکین
بگوٹا [کولیمبیا] ۔ اے ایف پی

کینیڈا میں پولیس نے حاملہ ہونے کا ڈرامہ کرنے والی ایک خاتون کو منشیات اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔ کولمبین نے پولیس نے واقعے کی تصدیق کر دی ہے. پولیس کے مطابق لی رچی نامی 28 سالہ خاتون ایک سماجی کارکن ہے جو چھ اگست کو ٹورنٹو سے کولمبیا میں داخل ہوئی۔

انسداد منشیات یونٹ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے بگوٹا ایلراڈو ایئرپورٹ پر کینیڈین خاتون کو پکڑا جنہوں نے پیٹ پر پلاسٹک سے بنا مصنوعی ابھار والا پیٹ باندھ کر اس میں کوکین چھپائی ہوئی تھی جس سے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ وہ حاملہ ہیں۔ رپورٹس کے مطابق رچی کے پیٹ سے برآمد ہونے والی کوکین کی مقدار 2 کلو سے زائد ہے۔

اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق کولمبیا میں 2012 میں 309 ٹن کوکین کی پیداوار ہوئی جو اسے دنیا میں منشیات پیدا کرنے والے ملکوں میں سے ایک بناتے ہیں۔

کولمبیا میں کینیڈا کے سفارتخانے نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا۔ کولمبین حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی جیلوں میں 874 غیر ملکی افراد قید ہیں جن میں سے بیشتر پر منشیات اسمگلنگ کا الزام ہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند