تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
ڈنمارک: ترک سفارت خانے پر حملے میں ملوّث چار شامیوں کو قید اور بے دخلی کی سزا کا حکم
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

ہفتہ 15 ذوالحجہ 1440هـ - 17 اگست 2019م
آخری اشاعت: بدھ 14 جمادی الثانی 1440هـ - 20 فروری 2019م KSA 21:29 - GMT 18:29
ڈنمارک: ترک سفارت خانے پر حملے میں ملوّث چار شامیوں کو قید اور بے دخلی کی سزا کا حکم
ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں 19 مارچ 2018ء کو ترک سفارت خانے پر پیٹرول بم حملے کے بعد آگ بجھانے والا عملہ امدادی سرگرمیوں میں مصروف کار ہے۔
کوپن ہیگن ۔ ایجنسیاں

ڈنمارک کی ایک عدالت نے چار شامی شہریوں کو دارالحکومت کوپن ہیگن میں گذشتہ سال ترکی کے سفارت خانے پر آتش گیر مواد پھینکنے کے الزام میں قصور وار قرار دے کر ڈیڑھ سے پونے دوسال جیل کی سزا سنائی ہے اور انھیں ملک سے بے دخل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ان چاروں شامیوں نے19 مارچ 2018ء کو ترک سفارت خانے پر پیٹرول بم سے حملہ کیا تھا جس سے ’’ قابلِ ذکر ‘‘ نقصان ہوا تھا۔ان چاروں مجرموں نے اپنی سزاؤں کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عدالت نے ان چار میں سے تین شامی تارکینِ وطن کو پونے دو ،دو سال قید کی سزا سنائی ہے۔چوتھے کو ان سے تین ماہ کم ڈیڑھ سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔اس نے تفتیش کاروں سے تعاون کیا تھا جس کی بنا پر اس کی قید کی مدت میں تخفیف کر دی گئی ہے۔

ترک سفارت خانے پر ان کے حملے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا تھا ۔ البتہ اس سے عمارت کو نقصان پہنچا تھا ۔انھوں نے یہ حملہ شام کے شمال مغرب میں واقع شہر عفرین پر ترک فوج کے قبضے کے ایک روز بعد کیا تھا۔

حملے کے وقت یہ چاروں شامی کوپن ہیگن میں کرد کمیونٹی کے ساتھ رہ رہے تھے۔ان کی عمریں 19 اور 24 سال کے درمیان ہیں۔ان میں تین ڈنمارک میں عارضی اقامتی اجازت نامے کے تحت مقیم تھے۔انھوں نے مقدمے کی سماعت کے دوران میں اپنے جرم کا اقرار کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ ترک فوج کے کرد اکثریتی شہر عفرین پر حملے کی جانب دنیا کی توجہ مرکوز کرانا چاہتے تھے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند