تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے جازان میں یمنی حوثیوں کا ایک اور ڈرون مار گرایا
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

بدھ 19 ذوالحجہ 1440هـ - 21 اگست 2019م
آخری اشاعت: اتوار 21 رمضان 1440هـ - 26 مئی 2019م KSA 20:46 - GMT 17:46
سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے جازان میں یمنی حوثیوں کا ایک اور ڈرون مار گرایا
سعودی پریس ایجنسی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر تباہ شدہ ڈرون کی تصاویر جاری کی ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ

سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے یمن کے حوثی باغیوں کا ایک اور ڈرون اپنی فضائی حدود میں مار گرایا ہے۔حوثیوں نے اس بغیر پائیلٹ طیارے سے سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان میں شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے قبل ازیں گذشتہ جمعرات کو نجران کے علاقے میں یمنی باغیوں کا ایک بغیر پائیلٹ طیارہ مار گرایا تھا۔عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ یہ ڈرون بارود سے لدا ہوا تھا اور حوثیوں نے اس سے نجران کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ حوثی باغی جان بوجھ کر اہم شخصیات ، شہریوں اور شہری تنصیبات کو اپنے حملوں میں نشانہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔انھوں نے ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کو خبردار کیا تھا کہ وہ سعودی شہروں پر حملوں سے باز آجائے ، ورنہ اس کو بھرپور سخت جواب دیا جائے گا۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند