تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
عرب اتحاد نے یمنی حوثیوں کا سعودی عرب کی جانب آنے والا ڈرون مار گرایا
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

ہفتہ 15 ذوالحجہ 1440هـ - 17 اگست 2019م
آخری اشاعت: پیر 27 شوال 1440هـ - 1 جولائی 2019م KSA 17:10 - GMT 14:10
عرب اتحاد نے یمنی حوثیوں کا سعودی عرب کی جانب آنے والا ڈرون مار گرایا
عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی
العربیہ ڈاٹ نیٹ

عرب اتحاد نے یمن سے حوثی باغیوں کے چھوڑے ہوئے ایک اور ڈرون کو مارگرایا ہے۔ عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کے مطابق حوثی باغیوں نے یمن کے دارالحکومت صنعاء سے اس ڈرون کو سعودی عرب کے علاقوں کی جانب چھوڑا تھا۔

عرب اتحاد نے سوموار کو مقامی وقت کے مطابق صبح نو بج کر سات منٹ پر اس ڈرون کا یمن کی فضائی حدود میں سراغ لگا لیا تھا اور اس کو فضا ہی میں تباہ کردیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان میں کہا کہ ’’ حوثی دہشت گردوں نے بغیر پائیلٹ طیاروں کو دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے اڑانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔وہ ان سے شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنا نے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن حوثی ملیشیا کو اس کا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں ہورہا ہے‘‘۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند