تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
شاہ سلمان کی 72 ملکوں کے 1300 عازمینِ حج کی میزبانی کی ہدایت
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

پیر 29 جمادی الثانی 1441هـ - 24 فروری 2020م
آخری اشاعت: اتوار 11 ذیعقدہ 1440هـ - 14 جولائی 2019م KSA 00:03 - GMT 21:03
شاہ سلمان کی 72 ملکوں کے 1300 عازمینِ حج کی میزبانی کی ہدایت
دبئی ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے 72 ممالک کے 1300 عازمین حج کے لیے سرکاری سطح پر حج کے تمام انتظامات کی ہدایت کی ہے۔ یہ تمام عازمین شاہ سلمان کی خصوصی دعوت پر حج کی سعادت حاصل کریں‌ گے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ‌ کے مطابق شاہ سلمان کی طرف سے خادم الحرمین الشریفین خصوصی حج پروگرام کے تحت 1440ھ کے حج کے موقع پر پوری دنیا سے 1300 شخصیات کے حج کے انتظامات کیے گئے ہیں اور ان کی ذمہ داری سعودی وزارت مذہبی امور و دعوت ارشاد کو سونپی گئی ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی 'ایس پی اے' نے وزیر مذہبی امور عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان پوری دنیا میں عالم اسلام کے مفادات کے خیر خواہ ہیں۔ اسی جذبہ خیر سگالی کے تحت شاہ سلمان کی ہدایت پرمذکورہ غیر ملکی فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

سعودی عرب میں سرکاری سطح پر عالمی شخصیات کے خصوصی حج پروگرام کا آغاز 1417ھ میں ہواتھا۔اس سے قبل شاہ سلمان نے فلسطینی شہداء کے ایک ہزار اقارب کے سرکاری سطح‌ پر حج کے انتظامات کے احکامات دیے تھے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند