تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
آسٹریلیا میں چار بچوں نے مسروقہ کار کے ذریعے 1000 کلو میٹر کا سفر طے کر لیا
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

ہفتہ 15 ذوالحجہ 1440هـ - 17 اگست 2019م
آخری اشاعت: پیر 12 ذیعقدہ 1440هـ - 15 جولائی 2019م KSA 13:55 - GMT 10:55
آسٹریلیا میں چار بچوں نے مسروقہ کار کے ذریعے 1000 کلو میٹر کا سفر طے کر لیا
آسٹریلوی پولیس
سڈنی ۔ ایجنسیاں

آسٹریلیا میں‌ پولیس کا کہنا ہے کہ چار بچوں نے ایک دیہی علاقے سے کار اور ایندھن چوری کرنے کے بعد ایک ہزار کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے حیران کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ساحلی ریاست کوینز لینڈ میں روکھامنٹن کے مقام پر ایک 14 سالہ لڑکے نے 13 سالہ دو دیگر ساتھیوں اور ایک 10 سالہ بچی کے ساتھ مل کر پہلے پیسے جمع کیے۔ اس کے بعد ایک گھر میں مچھلیوں کے شکار کا سامان اور کچھ ایندھن اکٹھا کیا۔ یہ سب کچھ ایک چوری کی گئی کار میں رکھا اور غائب ہوگئے۔ جاتے ہوئے ایک بچے نے اپنے خاندان کے پاس اپنے منصوبے کے بارے میں پیغام چھوڑ دیا تھا۔

کوینز لینڈ پولیس کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز چوری کی گئی کار 'بانانا' قصبے میں دیکھی گئی۔ اسے بچوں‌نے چوری کے بعد مسروقہ ایندھن سے چلایا اور طویل مسافت طے کر لی تھی۔

روکھمنٹن سے11  گھنٹے کی مسافت پر واقع نیو سائوتھ ویلز کے شہر گرافٹن سے مسروقہ کار مل گئی۔ پولیس کے محاصرے کے بعد بچے کار چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔ ان کی تلاش جاری ہے۔ یہ معلوم نہیں‌ ہوسکا کہ آیا ان میں سے کونسا بچہ کار چلا رہا تھا۔ لگتا ہے کہ وہ باری باری کار چلاتے رہے ہیں۔ پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند