تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
امریکی فوج نے افغانستان میں ہلاک ہونے والے افسر کی شناخت کر دی
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعرات 20 ذوالحجہ 1440هـ - 22 اگست 2019م
آخری اشاعت: پیر 12 ذیعقدہ 1440هـ - 15 جولائی 2019م KSA 15:22 - GMT 12:22
امریکی فوج نے افغانستان میں ہلاک ہونے والے افسر کی شناخت کر دی
العربیہ ڈاٹ نیٹ

امریکی فوج نے رواں ہفتے ایک فوجی آپریشن کے دوران افغانستان میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجی کی شناخت کر لی ہے۔ وزارت دفاع کے ایک بیان کے مطابق مرنے والا امریکی فوجی سارجنٹ میجر جیمز رایان سارٹور امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھتا تھا۔

امریکی وزارت دفاع کے مطابق 40 سالہ سارجنٹ سارٹور شمالی افغان صوبے فریاب میں ایک فوجی آپریشن کے دوران چھوٹے ہتھیار کی گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

اس موقع پر اس کی موت کے حوالے سے مزید اطلاعات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

بیان کے مطابق "سارجنٹ سارٹور امریکی فوج کے دسویں سپیشل فورسز گروپ کی دوسری بٹالین کا حصہ تھا۔ اس نے 2001 میں امریکی فوج نے شمولیت اختیار کی تھی جس پر اسے تیسری انفنٹری رجمنٹ میں تعینات کیا گیا تھا۔"

سارجنٹ سارٹور کو میدان کارزار میں جان دینے پر "پرپل ہارٹ" میڈل سے نوازا جائے گا۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند